QR codeQR code

یورپی یونین عالمی فوجداری عدالت کی بھرپور حمایت کرتی ہے

عالمی فوجداری عدالت کو امریکہ کی جانب سے دھمکائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا

14 Sep 2018 گھنٹہ 15:26

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے عالمی فوجداری عدالت کو امریکہ کی جانب سے دھمکائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یورپی یونین عالمی فوجداری عدالت کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے جمعرات کے روز یورپی پارلیمان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کی بنیاد، امن و آشتی اور مفاہمت نیز قیام امن کے لئے ذمہ داری ادا کرنا ہے اور یورپی یونین اس عدالت کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

اس سے قبل امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے پیر کے روز دھمکی دی تھی کہ عالمی فوجداری عدالت نے امریکی شہریوں اور امریکہ کے اتحادیوں کا اگر تعاقب کیا تو اس کے خلاف امریکہ پابندیاں عائد کر دے گا۔

امریکہ کی اس دھمکی کا مقصد افغانستان میں امریکی جرائم کے بارے میں عالمی فوجداری عدالت کو تحقیقات کے عمل سے روکنا رہا ہے۔

خبر کا کوڈ: 359084

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/359084/یورپی-یونین-عالمی-فوجداری-عدالت-کی-بھرپور-حمایت-کرتی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com