تاریخ شائع کریں2018 14 September گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 359083

امریکی وزیر خارجہ کے جنگ پسندانہ بیان پر تنقید

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر الیزابتھ وارن نے کہا ہے
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے یمن میں سعودی عرب اور اس کے حامیوں کی جنگ پسندی کی حمایت کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کے جنگ پسندانہ بیان پر تنقید
امریکی سینیٹروں اور اراکین کانگریس نے یمن میں سعودی جرائم کی حمایت میں امریکی وزیر خارجہ کے جنگ پسندانہ بیان پر تنقید کی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر الیزابتھ وارن نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے یمن میں سعودی عرب اور اس کے حامیوں کی جنگ پسندی کی حمایت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹرمپ حکومت تمام حقائق سے واقف ہے مگر پھر بھی وہ اس اتحاد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے جو یمن کے اسکولی بچوں پر امریکی بم برسا رہا ہے۔

مائیک پمپیو نے کہا ہے کہ امریکہ، جنگ یمن میں سعودی عرب کی فوجی حمایت کرتا رہے گا۔

امریکی کانکریس میں ڈیموکریٹ رکن روخانا کے ساتھ ساتھ ایک اور امریکی رکن کانگریس جاسٹین اماش نے بھی سعودی اتحاد کے لئے امریکی حمایت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف جنگ میں مغربی ملکوں خاص طور سے امریکہ اور برطانیہ کے ہتھیاروں سے عام شہریوں منجملہ خواتین اور بچوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتا رہا ہے اور اس کی اس جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdch6wnxx23nmvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ