QR codeQR code

امریکہ کی پابندیوں اور مذکرات کی پالیسی قبول نہیں

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا

13 Sep 2018 گھنٹہ 15:57

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ کی پہلے پابندیاں عائد کرنے اور پھر مذاکرات کی پالیسی کی سخت مذمت کی ہے


روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ کی پہلے پابندیاں عائد کرنے اور پھر مذاکرات کی پالیسی کی سخت مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ کی پہلے پابندیاں عائد کرنے اور پھر مذاکرات کی پالیسی کی سخت مذمت کی ہے۔ روس کے شہر ولادیوستوک میں ایک اقتصادی فورم کے ضمن میں خطاب کرتے ہوئے لاوروف کا کہنا تھا کہ زیادہ تر حالات میں امریکہ واقعتا بات چیت شروع کرنے کے لیے مستعد نہیں ہوتا۔ روسی وزیر خارجہ کے مطابق امریکی ابتدا میں پابندیوں کا اعلان کرتے ہیں، پھر مزید پابندیوں کا اور پھر محض مذاکرات کی طرف چلے جاتے ہیں۔لاؤروف کے مطابق معاملہ صرف روس اور امریکہ کے تعلقات تک محدود نہیں جو آج بدترین حالت میں ہیں، یہ ہی معاملہ شمالی کوریا اور یورپی یونین کے ساتھ رہا اور چین کے ساتھ بھی تجارتی جنگ چل رہی ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہم طویل میعاد میں اس پالیسی کے کامیاب ہونے کی توقع رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 358870

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/358870/امریکہ-کی-پابندیوں-اور-مذکرات-پالیسی-قبول-نہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com