تاریخ شائع کریں2018 13 September گھنٹہ 15:53
خبر کا کوڈ : 358868

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد کا قتل

حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مارلی
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد کا قتل
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے ٹرک کمپنی میں بیوی سمیت 2 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اس کے بعد حملہ آور نے باہر ایک اور شخص کا پیچھا کرکے گولی ماردی۔ بیوی کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور ایک گھر میں بھی گیا جہاں اس نے فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کا قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور نے گاڑی بھی چھینی تاہم پولیس کی جانب سے روکے جانے پر حملہ آور نے خود کو گولی مارکر ہلاک کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے تاہم علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdch-6nx623nm6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ