تاریخ شائع کریں2018 12 September گھنٹہ 22:15
خبر کا کوڈ : 358638

دنیا کا کوئی بھی ملک امریکہ کا ساتھ دینے کو تیار نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ چند ملکوں کے سوا دنیا کا کوئی بھی ملک امریکہ کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے۔
دنیا کا کوئی بھی ملک امریکہ کا ساتھ دینے کو تیار نہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ آج امریکہ کو ابتر صورت حال کا سامنا ہے اور وہ اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔

بدھ کی صبح تہران میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ چند ملکوں کے سوا دنیا کا کوئی بھی ملک امریکہ کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حتی کہ مختلف عالمی ادارے منجملہ یونیسکو، اقوام متحدہ، عالمی جوہری ایجنسی اور بین الاقوامی عدالت انصاف بھی امریکی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتی۔
ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی اندرونی صورت حال بھی ماضی سے زیادہ خراب ہے اور امریکی دانشور، مفکرین اور ماہرین وائٹ ہاؤس کے مکینوں کے نظریات کی کھل کر مخالفت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ امریکی دانشور طبقے کے بعض لوگ ٹرمپ انتظامیہ کو بے وقوف قرار دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج امریکہ کے اتحادی ممالک بھی سیاسی معاملات پر امریکہ کا ساتھ نہیں دے رہے جبکہ امریکہ کے روائتی اتحاد بھی اس سے دور ہٹ گئے ہیں۔
صدر ایران نے مزید کہا کہ ایران کو آج بدترین جارحین کی کھلی جنگ کا سامنا ہے اور ایرانی قوم اس جنگ میں کامیاب ہو گی۔
https://taghribnews.com/vdcc14q142bqpe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ