تاریخ شائع کریں2018 12 September گھنٹہ 22:07
خبر کا کوڈ : 358636

1981 کے بعد تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشق کا آغاز

روس میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے
1981سے اب تک لگ بھگ چار دہائیوں سے جاری ان سالانہ جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے دیگر کئی ممالک سے بھی فوجی شرکت کے لئے روس پہنچے ہیں۔
1981 کے بعد تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشق کا آغاز
روس میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے جس میں لاکھوں فوجی اہلکار بھاری اسلحے اور جدید جہازوں کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

1981سے اب تک لگ بھگ چار دہائیوں سے جاری ان سالانہ جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے دیگر کئی ممالک سے بھی فوجی شرکت کے لئے روس پہنچے ہیں۔

مشرقی سائیبریا کے ملٹری ڈسٹرکٹ میں منعقدکی جانے والی ان ایکسرسائزز میں چین سے تین ہزار سے زائد فوجیوں نے شرکت کی اور جدید ہتھیاروں سے لیس فوجی جوانوں نے درجنوں کومبیٹ گاڑیوں اور ٹینکس سمیت مشق میں حصہ لیاجبکہ جدید ایئر کرافٹ سے فضائی کرتب دکھائے اور پیرا شوٹ سے ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ بھی لگائی۔

روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کی ان ایکسرسائزز میں کئی یونٹس کی ملٹری ڈرِل میں جنگی ساز وسامان اوردیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے80کلو میٹر سے زائد رقبے تک فوجیوں نے سخت موسمی حالات میں اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کیا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی مشقیں کیں۔
https://taghribnews.com/vdcaeanei49nmi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ