تاریخ شائع کریں2018 11 September گھنٹہ 15:46
خبر کا کوڈ : 357940

ٹرمپ کا واشنگٹن میں پی ایل او کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے میڈیا کو بتایا
فلسطینی اتھارٹی نے امریکی سربراہی میں اسرائیل سے مذاکراتی عمل میں حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی۔ فلسطینی حکومت کے اسی فیصلے سے نالاں ہوکر امریکی صدر نے واشنگٹن میں قائم پی ایل او کے دفتر کو بند کرنے کا حکم دیا۔
ٹرمپ کا واشنگٹن میں پی ایل او کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے دفتر کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس سے متعلق فلسطینی حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی  نے امریکی سربراہی میں اسرائیل سے مذاکراتی عمل میں حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی۔ فلسطینی حکومت کے اسی  فیصلے سے نالاں ہوکر امریکی صدر نے واشنگٹن میں قائم پی ایل او کے دفتر کو بند کرنے کا حکم دیا۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی حکام نے  واشنگٹن میں پی ایل اوکے دفتر کو بند کرنے سے متعلق اپنے فیصلے سے ہمیں تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر کی بندش امریکا کی انتقامی کارروائی ہے ۔

فلسطین کو ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکی تاریخ کے تلخ ترین فیصلوں کا سامنا ہے۔ تل ابیب سے سفارت خانے کی منتقلی اور فلسطین کے لیے تمام قسم کی امداد بند کرنے کے بعد اب واشنگٹن میں پی ایل او کے دفتر کو تالا لگانا تیسرا بڑا تاریک فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے کے سلسلے میں تیزی اُس وقت دیکھنے میں آئی جب رواں برس مئی میں فلسطین نے اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی عدالت برائے انصاف سے رجوع کیا اورعالمی عدالت نے اسرائیلی مظالم کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdchkqnxv23nmwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ