تاریخ شائع کریں2018 11 September گھنٹہ 15:34
خبر کا کوڈ : 357932

ڈونلڈ ٹرمپ کو کم جونگ کی جانب سے خط

کم جونگ ان کی جانب سے دوسری ملاقات کے لیے خط موصول ہوا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے دوسری ملاقات کے لیے خط موصول ہوا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو  کم جونگ کی جانب سے خط
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے دوسری ملاقات کے لیے خط موصول ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے دوسری ملاقات کے لیے خط موصول ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے خط کو شمالی کوریا کی خطے سے ایٹمی ہتھیاروں کے خا تمے کی کوشش کے عزم کا اظہار قرار دے دیا۔ 
وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کا کہنا ہے کہ خط جزیرہ نما کوریا کو غیر جوہری بنانے سے متعلق بات چیت کے حوالے سے واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان سمٹتے ہوئے فاصلوں کی ایک مثال ہے۔ کم جونگ ان اور ٹرمپ کے درمیان پہلی ملاقات رواں سال جون میں سنگاپور میں ہوئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcipyaprt1aw32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ