تاریخ شائع کریں2018 10 September گھنٹہ 22:05
خبر کا کوڈ : 357690

نیوکلیر میزائل کی نمائش نہ کر کے اپنے وعدے کی پاسداری کی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فوجی پریڈ کے دوران نیوکلیر میزائل کی نمائش نہ کر کے شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے اپنے وعدے کی پاسداری کی ہے۔
نیوکلیر میزائل کی نمائش نہ کر کے اپنے وعدے کی پاسداری کی ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فوجی پریڈ کے دوران نیوکلیر میزائل کی نمائش نہ کر کے شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے اپنے وعدے کی پاسداری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فوجی پریڈ کے دوران نیوکلیر میزائل کی نمائش نہ کر کے شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے اپنے وعدے کی پاسداری کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شمالی کوریا کے سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہے کہ کم جونگ اُن کے ساتھ مل  کر ناقدین کے خدشات کو غلط ثابت کردوں گا جو یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان معاہدہ بے نتیجہ ثابت ہوگا۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے اپنے 70 ویں یوم آزادی پر فوجی پریڈ کے دوران جوہری میزائل کی نمائش نہیں کی جس کا مقصد جنگ کے بجائے ملک میں امن اور معیشت کی ترقی کے حصول پر توجہ مرکوز رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر فوجی پریڈ کے درمیان روایت کے برخلاف جوہری بیلسٹک میزائل کی نمائش نہیں کی گئی تھی بلکہ اس بار صرف چھوٹے میزائلوں کی نمائش کی گئی۔
https://taghribnews.com/vdcjhaetyuqeimz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ