تاریخ شائع کریں2018 10 September گھنٹہ 15:48
خبر کا کوڈ : 357615

ایرانی قوم امریکہ کو تازہ پابندیوں میں بھی مایوس کردےگی

اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم امریکہ کو تازہ پابندیوں میں بھی مایوس کردےگی۔
ایرانی قوم امریکہ کو تازہ پابندیوں میں بھی مایوس کردےگی
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم امریکہ کو تازہ پابندیوں میں بھی مایوس کردےگی۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے امریکہ کی ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایرانی قوم امریکہ کو تازہ اقتصادی پابندیوں میں بھی مایوس کردےگی۔

علی شمخانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کے اقتصادی اور معاشی منصوبوں کو نشانہ بنا رکھا ہے اور اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان اقتصادی جنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی قوم امریکہ کو اقتصادی جنگ میں بھی مایوس اور ناکام بنادیں گے۔

علی شمخانی نے کرپشن کے خلاف اقدامات کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم سب عدلیہ کے ساتھ ہیں اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں کرپشن کی روک تھام کے بارے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgqu9wnak9n34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ