تاریخ شائع کریں2018 10 September گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 357597

شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق رپورٹ کی اشاعت التوا کا شکار

اعتراضات کے باعث شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق رپورٹ کی اشاعت التوا کا شکار ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین کا ایک پینل روس اور چین کے اعتراضات کے باعث شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق رپورٹ کی اشاعت التوا کا شکار ہو گئی ہے۔
شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق رپورٹ کی اشاعت التوا کا شکار
اقوام متحدہ کے ماہرین کا ایک پینل روس اور چین کے اعتراضات کے باعث شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق رپورٹ کی اشاعت التوا کا شکار ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کا ایک پینل روس اور چین کے اعتراضات کے باعث شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق رپورٹ کی اشاعت التوا کا شکار ہو گئی ہے۔

 پابندیوں سے متعلق سلامتی کونسل کی کمیٹی شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل پیش رفت کے حوالے سے عائد پابندیوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرتی ہے۔اس حوالے سے کمیٹی کے پینل نے اپنی ششماہی رپورٹ اشاعت کی اجازت کے لیے 31اگست کو سلامتی کونسل میں جمع کروائی تھی تاہم سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان کی جانب سے اعتراضات کے باعث اس کی اشاعت ایک ہفتے کے لیے مؤخر کردی گئی ہے۔ یہ رپورٹ سلامتی کونسل کے مستقل اراکین اورجاپان سمیت 3 دیگر ممالک کے ماہرین نے مرتب کی ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلے نابینزیا نے کہا ہے کہ اس رپورٹ میں روسی نقطہ نظر شامل نہیں کیا گیا ہے۔ قبل ازیں روس اور چین نے امریکہ کی اس تجویز کی مخالفت کی جس میں سمندروں میں شمالی کوریا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی منتقلی میں ملوث مشتبہ بحری جہازوں اور ٹینکروں کی اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی بندر گاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کو کہا گیا تھا۔ دونوں ممالک نے ان معاملات میں اطلاعات کی کمی کا ذکر کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcf1edmew6dtta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ