QR codeQR code

ایران سولڈ ایندھن کی تیاری میں خودکفیل ہو چکا ہے

ایران کی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے اسٹریٹیجک تحقیاتی مرکز کے سربراہ بریگیڈیر مجید بکائی نے کہا

10 Sep 2018 گھنٹہ 0:17

ایران اس وقت میزائل کے سولڈ ایندھن کی تیاری و پیداوار، اس کے کارخانے بنانے میں نہ صرف خودکفیل ہو گیا بلکہ اس ایندھن کی ٹیکنالوجی برآمد کرنے کی بھی توانائی رکھتا ہے۔


ایران کی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے اسٹریٹیجک تحقیاتی مرکز کے سربراہ بریگیڈیر مجید بکائی نے کہا ہے کہ ایران اس وقت میزائل کے سولڈ ایندھن کی تیاری و پیداوار، اس کے کارخانے بنانے میں نہ صرف خودکفیل ہو گیا بلکہ اس ایندھن کی ٹیکنالوجی برآمد کرنے کی بھی توانائی رکھتا ہے۔

انھوں نے اتوار کے روز میزائل کی تیاری اور ایران کی دفاعی صنعت کی صورت حال کے موضوع پر منعقدہ ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ میزائل کے سولڈ ایندھن کی پیداوار کی ٹیکنالوجی کے حصول کی کوششوں کے ساتھ ہی ایرانی ماہرین نے ایک سال کی دن و رات کی سعی و کوشش کے بعد میزائل کے سولڈ ایندھن کی پیداوار شروع کر دی۔

ایران کی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے اسٹریٹیجک تحقیاتی مرکز کے سربراہ بریگیڈیر مجید بکائی نے کہا کہ پابندیاں جس طرح سے ایران کی دفاعی صنعت میں خودکفیل ہونے  کے لئے ایک موقع میں تبدیل ہوئی ہیں دیگر صنعتوں میں بھی خودکفیل ہونے کے لئے مواقع میں تبدیل ہو ‎سکتی ہیں۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایک ایسے ملک میں کہ جہاں اندرونی طاقت کو مستحکم بنانے کی توانائی پائی جاتی ہو دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا اور ایران نے دفاع کے شعبے میں اس حقیقت کو ثابت بھی کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 357301

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/357301/ایران-سولڈ-ایندھن-کی-تیاری-میں-خودکفیل-ہو-چکا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com