QR codeQR code

پاکستان میں ایران گیس کی منتقلی کے لئے آمادگی کا اعلان

پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے اپنے خطاب

9 Sep 2018 گھنٹہ 15:40

پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں پاکستان کے لئے ایران کی گیس کی منتقلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن کے منصوبے پر عمل درآمد سے پاکستان کی معیشت میں بنیادی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔


پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے ایک بار پھر پاکستان کے لئے ایران گیس کی منتقلی کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں پاکستان کے لئے ایران  کی گیس کی منتقلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن کے منصوبے پر عمل درآمد سے پاکستان کی معیشت میں بنیادی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن کے منصوبے پر عمل درآمد کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی نئی حکومت کے کافی مسائل و مشکلات حل ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ گیس پائپ لائن کے منصوبے پر ایران کی جانب سے مکمل عمل درآمد کیا جا چکا ہے مگر بعض ملکوں کی مداخلت کی بنا پر پاکستان میں ابھی تک اس منصوبے پر اب تک عمل درآمد شروع نہیں ہو سکا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کو توانائی کی اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے گیس کی اشد ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 357240

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/357240/پاکستان-میں-ایران-گیس-کی-منتقلی-کے-لئے-آمادگی-کا-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com