تاریخ شائع کریں2018 9 September گھنٹہ 14:23
خبر کا کوڈ : 357215

چینی وزیر خارجہ نے ہاکستان کی امن کی کوششوں کو سراہا

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی قیادت میں چینی وفد نےپاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی وزیر خارجہ نے ہاکستان کی امن کی کوششوں کو سراہا
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی قیادت میں چینی وفد نےپاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ  پاک چین  تعلقات باہمی احترام کی بنیا د پر استوار ہیں، عالمی برادری کو خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کااعتراف کرنا چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ نے سی پیک کو فراہم کردہ سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ  پاکستان عالمی محاذ آرائی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا تاہم ملک کے اندر اور باہر امن و استحکام لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مذاکرات کئے۔

جسمیں خطے کی صورتحال، سی پیک، دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و ثقافتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی جمعہ کے روز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، ان کے ہمراہ وفد میں 3 دیگر وزرا اور اعلی ترین حکام بھی شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccsmq1p2bqpi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ