QR codeQR code

جرمنی میں مزید 15 سو امریکی اہلکاروں کی تعیناتی

امریکہ نے جرمنی میں مزید 15 سو اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

8 Sep 2018 گھنٹہ 23:43

امریکی فوجی ذرائع کے مطابق نئے یونٹس کی سرگرمیاں رواں سال سے ہی ترتیب دی جائی گی اور 2020 میں اہلکاروں کو اہل خانہ سمیت جنوبی جرمنی میں تعینات کیا جائے گا


امریکہ نے جرمنی میں مزید 15 سو اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے جرمنی میں مزید 15 سو اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی فوجی ذرائع کے مطابق نئے یونٹس کی سرگرمیاں رواں سال سے ہی ترتیب دی جائی گی اور 2020 میں اہلکاروں کو اہل خانہ سمیت جنوبی جرمنی میں تعینات کیا جائے گا۔ اضافی فوجی جرمنی میں پہلے سے موجود 33 ہزار اہلکاروں کے علاوہ ہوں گے۔ یو ایس آرمی یورپ کے ہیڈ کوارٹر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں نئے اہلکاروں کی مستقل تعیناتی نیٹو اور یورپی سیکیورٹی کے لیے ہمارے وعدے کی پاسداری کا ثبوت ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ میں تعینات امریکی فوجیوں میں اضافہ اس بات کی تصدیق ہے کہ ہم میں کسی بھی بحران سے نمٹنے کے لیے بہتر صلاحیتیں موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 357049

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/357049/جرمنی-میں-مزید-15-سو-امریکی-اہلکاروں-کی-تعیناتی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com