QR codeQR code

امریکہ اور پاکستان کے اختلافات کے باوجود بہتر تعلقات کی امید ہے

امریکی نائب سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے

8 Sep 2018 گھنٹہ 16:31

امریکی نائب سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے مابین دیگر معاملات میں اختلافات کے باوجود دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ہمیشہ اچھے تعلقات جاری رہیں گے۔


امریکی نائب سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے مابین دیگر معاملات میں اختلافات کے باوجود دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ہمیشہ اچھے تعلقات جاری رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے مابین دیگر معاملات میں اختلافات کے باوجود دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ہمیشہ اچھے تعلقات جاری رہیں گے۔ ایشیئن اور پیسفک سیکیورٹی امور کے نائب دفاعی سیکریٹری رینڈل جی شرائیور کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان احترام پر مبنی تعلقات کے لیے خاصے پر امید ہیں جس سے دونوں کو فائدہ پہنچے۔

یومِ دفاع کے موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف چیئرمین جنرل جوزف ڈٖنفرڈ کے دورہ اسلام آباد سے تعلقات میں ایک نیا آغاز ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی تعلقات ہمیشہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد رہے ہیں اور اس میں کبھی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا پاکستان کے قیام کے دن سے تعلقات میں کچھ سقم ضرور ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا کاایک دوست، ایک حمایتی اور اہم ساتھی تھا اور آئندہ بھی اہم ساتھی رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 356998

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/356998/امریکہ-اور-پاکستان-کے-اختلافات-باوجود-بہتر-تعلقات-کی-امید-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com