QR codeQR code

بصرہ میں ایرانی قونصلیٹ کو نقصان پہچانے کی کوشش کی مذمت

تہران میں تعینات عراق کے سفیر کو طلب کرکے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے.

8 Sep 2018 گھنٹہ 16:15

بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ بصرہ میں ایرانی قونصلیٹ کی عمارت کو شرپسندوں کی جانب سے آگ لگانے اور سفارتی مشن کی حفاظت کے حوالے سے سیکورٹی اہلکاروں کی غیرذمہ دارانہ کارکردگی پرعراقی سفیر کو طلب کیا گیا.


اسلامی جمہوریہ ایران نے عراقی شہر بصرہ میں شرپسندوں کی جانب سے ایرانی قونصلیٹ کی عمارت کو نقصان پہنچانے پر تہران میں تعینات عراق کے سفیر کو طلب کرکے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ بصرہ میں ایرانی قونصلیٹ کی عمارت کو شرپسندوں کی جانب سے آگ لگانے اور سفارتی مشن کی حفاظت کے حوالے سے سیکورٹی اہلکاروں کی غیرذمہ دارانہ کارکردگی پرعراقی سفیر کو طلب کیا گیا.

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امور خلیج فارس نے بصرہ کی پولیس کی جانب سے غیرذمہ دارانہ رویے پر حیرت کا اظہار کیا.ڈی جی دفترخارجہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں مشتعل افراد کے مشکوک اقدامات کے بعد ایرانی قونصلیٹ نے عراقی حکام کو آگاہ کردیا تھا تاہم عراق کے سفارتی حکام نے یقین دہانی کرانے کے باوجود مشتعل افراد کو روکنے  کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔ اس نشست میں عراقی سفیر سے مطالبہ کیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے احتجاج کو فوری طور حکومت عراق تک پہنچایا جائے اور اس واقعے کے ذمے داروں کو گرفتار اور انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے.

واضح رہے کہ گزشتہ رات چند شرپسندوں نےبصرہ میں ایرانی قونصلیٹ کی عمارت کو آگ لگا دی۔


خبر کا کوڈ: 356992

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/356992/بصرہ-میں-ایرانی-قونصلیٹ-کو-نقصان-پہچانے-کی-کوشش-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com