تاریخ شائع کریں2018 8 September گھنٹہ 16:05
خبر کا کوڈ : 356989

پاکستان اور چین کے وزراۓ خارجہ کی ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال

پاکستان کی وزارت خارجہ میں پاک چین وزرائے خارجہ کے مابین مذاکرات ہوئے جس میں دوطرفہ تعلقات
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای دیگر اہم چینی حکام کے ہمراہ آج صبح دفتر خارجہ پہنچے جہاں مذاکرات کے پہلے مرحلے میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے
پاکستان اور چین کے وزراۓ خارجہ کی ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال
پاکستان کی وزارت خارجہ میں پاک چین وزرائے خارجہ کے مابین مذاکرات ہوئے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای دیگر اہم چینی حکام کے ہمراہ آج صبح دفتر خارجہ پہنچے جہاں مذاکرات کے پہلے مرحلے میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی جبکہ وانگ ای نے چینی وفد کی قیادت کی۔
مذاکرات میں خطے کی صورتحال، سی پیک، دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و ثقافتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ سی پیک پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے اس ملک کے وزیر اعظم عمران خان کو چین میں ہونے والی درآمدی اشیا کی بین الاقوامی نمائش میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای گزشتہ روز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ، ان کے ہمراہ وفد میں 3 دیگر وزرا اور اعلی ترین حکام بھی شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjomethuqeihz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ