تاریخ شائع کریں2018 8 September گھنٹہ 15:54
خبر کا کوڈ : 356986

صنعا ایئر پورٹ کی مسلسل بندش جنگی جرم ہے

یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا
یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کی رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ صنعا ایئر پورٹ کی بندش جنگی جرم ہے۔
صنعا ایئر پورٹ کی مسلسل بندش جنگی جرم ہے
یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے صنعا ایئر پورٹ کی مسلسل بندش کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے  کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کی رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ صنعا ایئر پورٹ کی بندش جنگی جرم ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی اتحاد کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرے۔
یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے چیئرمین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عمان کے ہوائی جہازوں کے ذریعے یمنی وفود اور زخمیوں کی منتقلی کی اجازت نہ دینا بھی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی واضح  مثال ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کا ایک وفد امن مذاکرات کے شرکت کے لیے عمان ایئر کے ذریعے صنعا سے جنیوا جانا چاہتا تھا تاہم سعودی اتحاد نے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
 سعودی اتحاد کی رخنہ اندازی کی وجہ سے جمعرات کو جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات تاخیر کا شکار ہو گئے۔
https://taghribnews.com/vdcg739w3ak9ny4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ