تاریخ شائع کریں2018 8 September گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 356968

امریکی ریاست اوہایو میں فائرنگ 8 افراد ہلاک

امریکی ریاست اوہایو کے شہر سنسیناٹی کے ایک بینک میں ہونے والی فائرنگ میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک
مسلح شخص نے بینک میں داخل ہونے کے بعد وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی جس میں تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے اس واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں نے اس بینک کا راستہ بند کر دیا
امریکی ریاست اوہایو میں فائرنگ 8 افراد ہلاک
امریکی ریاست اوہایو کے شہر سنسیناٹی کے ایک بینک میں ہونے والی فائرنگ میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے بینک میں داخل ہونے کے بعد وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی جس میں تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے اس واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں نے اس بینک کا راستہ بند کر دیا۔اگرچہ مسلح شخص بھی ہلاک ہو گیا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس نے خودکشی کی ہے یا پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں جبکہ کانگریس میں ہتھیاروں کی طاقتور لابی کے اثرورسوخ کی بنا پر ہتھیاروں کو کنٹرول کئے جانے کا اب تک کوئی قانون وضع نہیں کیا جا سکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg339w7ak9ny4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ