QR codeQR code

بحرین میں ہفتے وار مارچ کا سلسلہ جاری

معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے یکجہتی کا اظہار

7 Sep 2018 گھنٹہ 22:11

بحرینی مسلمانوں نے اپنے ہفتے وار مارچ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الدراز کے علاقے میں مسجد امام جعفر صادق علیہ السلام کے اطراف میں اجتماع کر کے بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تجدید عہد کیا -

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم، کہ بحرینی حکومت نے جن کی رہائشگاہ کا گذشتہ دو برسوں سے فوجی محاصرہ کر رکھا تھا،  پچھلے دنوں شدید طور پر علیل ہوجانے کے بعد علاج و معالجے کے لئے برطانیہ روانہ ہو گئے تھے -

لندن پہنچتے ہی ان کا علاج  شروع ہو گیا۔ بحرین کے عوام نے جمعے کے روز ہفتے وار مظاہرہ کرتے ہوئے الدراز کے علاقے میں اجتماع کیا اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔

دوسری جانب بحرین کی سیکورٹی فورس نے بحرینی مسلمانوں کو ایک بار پھر نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت کے قیام اور آل خلیفہ حکومت کے خاتمے اور سماجی انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اسی مطالبے کے حق میں فروری دو ہزار گیارہ سے اس ملک کے مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔

خبر کا کوڈ: 356689

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/356689/بحرین-میں-ہفتے-وار-مارچ-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com