تاریخ شائع کریں2018 7 September گھنٹہ 21:51
خبر کا کوڈ : 356686

انصاراللہ نے جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لئے شرائط پیش کردیں

سیاسی صلاح و مشورے کے بارے میں انصاراللہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لئے صنعا کے وفد کی سوئیزرلینڈ روانگی کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی صلاح و مشورے کے بارے میں انصاراللہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
انصاراللہ نے جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لئے شرائط پیش کردیں
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لئے صنعا کے وفد کی سوئیزرلینڈ روانگی کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی صلاح و مشورے کے بارے میں انصاراللہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ مسقط کے لئے یمنی وفد کی روانگی کی غرض سے عمان کے طیارے کی سیکورٹی فراہم کرے اور پھر یمنی وفد کو مسقط سے جنیوا منتقل کرنے کی ذمہ داری بھی ادا کرے-

انہوں نے سعودی اتحاد میں شامل ملکوں پر الزام لگایا کہ وہ جنیوا جانے والے یمنی وفد کے دورے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ بھی اس سلسلے میں لیت ولعل سے کام لے رہا ہے-

اس درمیان یمن کی نیشنل سالویشن فرنٹ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنیوا میں امن مذاکرات میں شرکت کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ پوری ہم آہنگی اور تیاری کے بعد بھی جارح سعودی اتحاد نے انصار اللہ کے وفد کو جنیوا  لے جانے کے لئے عمانی طیارے کو صنعا ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی-

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتھس نے اگست میں اقوام متحد کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یمن کی جنگ کے فریقوں کو جنیوا مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی تھی-

یمن کے بحران کے حل کے لئے سیاسی مذاکرات سعودی عرب کی جانب سے رکاوٹ کھڑی کئے جانے کی وجہ سے اب تک کئی بار ناکام ہو چکے ہیں-
https://taghribnews.com/vdcdj90s9yt0k96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ