تاریخ شائع کریں2018 7 September گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 356645

ایران، روس اور ترکی کے سربراہی اجلاس میں شرکت

تہران جمعےکو شام کے بارے میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کا میزبان ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت، ولادیمیر پوتن اور رجب طیب اردوغان تہران پہنچ چکے ہیں۔
ایران، روس اور ترکی کے سربراہی اجلاس میں شرکت
تہران جمعےکو شام کے بارے میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کا میزبان ہے ۔

شام کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت، ولادیمیر پوتن اور رجب طیب اردوغان تہران پہنچ چکے ہیں۔آستانہ امن کانفرنس کے تحت ایران، روس اور ترکی کی نگرانی میں بحران شام کے سیاسی حل کے بارے میں اب تک امن مذاکرات کے دس دور انجام پاچکے ہیں ۔

ان مذاکرات کے نتائج کا اب تک قیام امن کے ضامن تینوں ملکوں ، ایران، روس اور ترکی کے دو سربراہی اجلاسوں میں جائزہ لیا جاچکا ہے۔

آستانہ امن مذاکرات کے جائزے کے لئے قیام امن کے ضامن ملکوں کا دو سربراہی اجلاس روس اور ترکی میں ہوچکے ہیں اور تہران اجلاس اس سلسلے کا تیسرا اجلاس ہے۔بحران شام کے خاتمے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کا طریقہ کار، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شام کی قانونی حکومت کے ساتھ تعاون اور اس کی مدد، کشیدگی سے پاک علاقوں کا قیام اور انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے حالات کو سازگار بنانا، تہران سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔

ان علاقوں کو جو اب بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں، آزاد کرانے میں شام کی قانونی حکومت کی مدد، شام میں دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ، بحران کے حل کے لئے سیاسی عمل کا فروغ ، ساٹھ لاکھ سے زائد مہاجر شامیوں کی واپسی، اور شام میں بنیادی اقتصادی تنصیبات کی تعمیر نو میں بین الاقوامی مدد و حمایت ، تہران سربراہی اجلاس کے اہم تر ین موضوعات ہیں ۔

شام میں قیام امن کے ضامن ، تین اہم ملکوں ، اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کا تہران سربراہی اجلاس ایسے عالم میں ہورہا ہے کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔

شام کے تقریبا سبھی علاقے دہشت گردوں کے وجود سے پاک ہوچکے ہیں اور اب دہشت گرد ادلب میں سمٹ کے رہ گئے ہیں ، جس کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے شامی فوج پوری طرح تیار ہے ۔ دمشق حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ادلب کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے بھر پور آپریشن کسی بھی وقت شروع ہوسکتا ہے۔

اسی کے ساتھ شام کے خلاف امریکا کی سربراہی میں دہشت گردوں کے حامی محاذ کی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں اور اس محاذ نے شام کی حکومت کو ادلب کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کا آپریشن شروع کرنے کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔دہشت گردوں کے حامی محاذ کی اس دھمکی کے پیش نظر شام میں قیام امن کے ضامن ممالک کے تہران سربراہی اجلاس کی اہمیت اور حساسیت کافی بڑھ گئی ہے ۔
https://taghribnews.com/vdci5qapwt1awq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ