تاریخ شائع کریں2018 7 September گھنٹہ 15:07
خبر کا کوڈ : 356642

ملکی خارجہ پالیسی بھی صرف عوام کی بہتری کے لیے ہوگی

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے
پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اب کسی اور کی جنگ میں شریک نہیں ہوگا اور ملکی خارجہ پالیسی بھی صرف عوام کی بہتری کے لیے ہوگی
ملکی خارجہ پالیسی بھی صرف عوام کی بہتری کے لیے ہوگی
پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اب کسی اور کی جنگ میں شریک نہیں ہوگا اور ملکی خارجہ پالیسی بھی صرف عوام کی بہتری کے لیے ہوگی۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اب کسی اور کی جنگ میں شریک نہیں ہوگا اور ملکی خارجہ پالیسی بھی صرف عوام کی بہتری کے لیے ہوگی۔  اطلاعات کے مطابق جی ایچ کیو میں یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شریک نہیں ہوگا اور خارجہ پالیسی بھی صرف عوام کی بہتری کے لیے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم سب اکٹھے ہیں ہمارا جینا مرنا ایک ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اللہ نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہے، جنگ و بمباری کسی ملک کو تباہ نہیں کرتی بلکہ جس ملک کے ادارے تباہ ہوتے ہیں وہ ملک تباہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنےادارے مضبوط کرنے ہیں، سیاسی مداخلت سےادارے تباہ ہوجاتے ہیں، پاک فوج ایک مضبوط ادارہ ہے، فوج میں میرٹ کا سسٹم ہے اور کوئی سیاسی مداخلت نہیں، اب باقی کمزور اداروں کو بھی مضبوط بنائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcfjvdm0w6dtva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ