QR codeQR code

چین اپنی سرزمین پر افغان فوجیوں کو تربیت فراہم کرے گا۔

چین میں تعینات افغان سفیر کا کہنا ہے

7 Sep 2018 گھنٹہ 14:59

چین میں تعینات افغان سفیر کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کے سمجھوتے کے تحت چین اپنی سرزمین پر افغان فوجیوں کو تربیت فراہم کرے گا۔


چین میں تعینات افغان سفیر کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کے سمجھوتے کے تحت چین اپنی سرزمین پر افغان فوجیوں کو تربیت فراہم کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں تعینات افغان سفیر کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کے سمجھوتے کے تحت چین اپنی سرزمین پر افغان فوجیوں کو تربیت فراہم کرے گا۔افغان سفیر جانان موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے چین سے افغان سیکیورٹی فورسز کو جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بیجنگ کی جانب سے ان رپورٹس کی تردید سامنے آئی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ چینی افواج، جنگ زدہ ہمسایہ ملک افغانستان میں تعینات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ چین اور افغانستان کے درمیان 2016 میں فوجی تعاون کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سے چین نے افغانستان کو براہِ راست فوجی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں چھوٹے ہتھیار، ذرائع نقل و حمل اور دیگر سازو سامان شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 356638

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/356638/چین-اپنی-سرزمین-پر-افغان-فوجیوں-کو-تربیت-فراہم-کرے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com