تاریخ شائع کریں2018 6 September گھنٹہ 17:19
خبر کا کوڈ : 356471

بھارت میں ہم جنس پرستی جرم نہیں،ہندوستانی سپریم کورٹ

ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے والا سیکشن 377 منسوخ کر دیا ہے۔
بھارت میں ہم جنس پرستی جرم نہیں ہوگی۔ہندوستانی چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا اعلیٰ ترین انسانیت ہے۔
بھارت میں ہم جنس پرستی جرم نہیں،ہندوستانی سپریم کورٹ
ہندوستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا نے ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے والا سیکشن 377 منسوخ کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا نے ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے والا سیکشن 377 منسوخ کر دیا ہے۔
ہندوستانی سپریم کورٹ ا کے 5 ججوں پر مشتمل بنچ نے ہم جنس پرستی سے متعلق کیس کی سماعت کی اور 17 جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
دوران سماعت عدالت کے 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ ہم جنس پرستوں کوعام شہریوں کےحقوق حاصل ہیں اور ہم اس عمل کو جرم قرار دینے والا سیکشن 377 منسوخ کرتے ہیں۔
ہندوستانی ذرائع  کے مطابق اس عدالتی فیصلے کے بعد اب بھارت میں ہم جنس پرستی جرم نہیں ہوگی۔ہندوستانی چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا اعلیٰ ترین انسانیت ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfevdmyw6dtja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ