چین کے صدر نے پاکستانی نو منتخب صدر کو مبارک باد پیش کی
اکستان کے نئے عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے نئے عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
شیئرینگ :
چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے نئے عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے نئے عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان دوستی بہت مضبوط ہے اور ہر طرح کے بین الاقوامی حالات میں یہ دوستی ہمیشہ مضبوط اور بڑھتی رہے گی۔ چینی صدر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی فضا میں اضافہ ہوا ہے، نئے صدرٕ پاکستان کے ساتھ بھی پاک چین دوستی اور تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔