QR codeQR code

یمن سے متعلق جنیوا مذاکرات ملتوی کر دیئے گئے

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے

6 Sep 2018 گھنٹہ 16:28

اقوام متحدہ نے یمن کے بارے میں جنیوا مذاکرات کےالتوا کی وجہ کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا تاہم خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا وفد ابھی صنعا سے جنیوا کے لئے روانہ نہیں ہو سکا ہے۔


اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے بارے میں جمعرات کو شروع ہونے والے جنیوا مذاکرات ملتوی کر دیئے گئے۔

اقوام متحدہ نے یمن کے بارے میں جنیوا مذاکرات کےالتوا کی وجہ کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا تاہم خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا وفد ابھی صنعا سے جنیوا کے لئے روانہ نہیں ہو سکا ہے۔
اس سے قبل پریس ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ جارح سعودی اتحاد جنیوا امن مذاکرات میں شرکت کے لئے انصاراللہ کے وفد کو صنعا سے نکلنے نہیں دے رہا ہے اور وہ امن مذاکرات میں مسلسل رکاوٹیں کر رہا ہے۔
سعودی اتحاد کی جانب سے ایسی حالت میں امن کے عمل میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی درخواست پر انصاراللہ نے مذاکرات کا مثبت جواب دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ ہی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرپا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 356464

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/356464/یمن-سے-متعلق-جنیوا-مذاکرات-ملتوی-کر-دیئے-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com