QR codeQR code

صدر پوتین کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات متوقع ہے

روسی صدر ولادیمیر پوتین کے مشیر یوری اوشاکوف نے اعلان کیا ہے

6 Sep 2018 گھنٹہ 16:19

روسی صدر پوتین تہران میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کے ضمن میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔


روسی صدر پوتین تہران میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کے ضمن میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے مشیر یوری اوشاکوف نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر پوتین تہران میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کے ضمن میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

روسی صدر کے مشیر نے کہا کہ پوتین صدر روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے بھی دوطرفہ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ تہران میں کل7 ستمبر کو روس، ترکی اور ایران کے صدور کا سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں بھی بات چیت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 356459

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/356459/صدر-پوتین-کی-رہبر-معظم-انقلاب-اسلامی-سے-ملاقات-متوقع-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com