تاریخ شائع کریں2018 5 September گھنٹہ 19:04
خبر کا کوڈ : 356303

پاکستانی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو پاکستان پہنچ گئے ہیں
امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے پاکستانی وزير خارجہ خارجہ شاہ محمود قریشی سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
پاکستانی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات
امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے پاکستانی وزير خارجہ خارجہ شاہ محمود قریشی سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے پاکستانی وزير خارجہ خارجہ شاہ محمود قریشی سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو دفتر خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر پاک امریکہ تعلقات کو ازسرنو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ کرنا نئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ، محکمہ خارجہ اور سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔ جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی نے کی اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔
https://taghribnews.com/vdcjymettuqeitz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ