تاریخ شائع کریں2018 5 September گھنٹہ 14:11
خبر کا کوڈ : 356215

جاپان میں شدید طوفان نے تباہی مچادی

جاپان میں شدید طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے،
جاپان میں شدید طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے، طوفان سے ملک کا جنوبی حصہ بری طرح متاثر ہوا
جاپان میں شدید طوفان نے تباہی مچادی
جاپان میں شدید طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے، طوفان سے ملک کا جنوبی حصہ بری طرح متاثر ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں شدید طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے، طوفان سے ملک کا جنوبی حصہ بری طرح متاثر ہوا۔انتہائی تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں سڑکوں پر موجود گاڑیاں الٹ گئیں اس کے ساتھ اوساکا بے میں کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے پل سے سمندر میں لنگر انداز ایک بحری جہاز جا ٹکرایا۔ جہاز ٹکرانے سے پل کو خاصہ نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ اور دیگر شہر کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور 3 ہزار کے قریب لوگ پھنس گئے۔ اس سلسلے میں حکام کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پل کے غیر متاثرہ حصے کی جانچ کی جارہی ہے تاہم حتمی طور پر بتایا نہیں جاسکتا کہ مسافر کب یہاں سے جاسکیں گے۔

شدید طوفان کے باعث ایئرپورٹ کے کئی حصے زیر آب آگئے جبکہ بجلی بھی معطل ہوگئی جس کی وجہ سے تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں اور ملک کے دیگر علاقوں کی طرف سفر کی راہیں مسدود ہوگئیں۔
https://taghribnews.com/vdcb80bfsrhbs5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ