تاریخ شائع کریں2018 1 September گھنٹہ 22:45
خبر کا کوڈ : 355022

امریکی مداخلت سے پاک مالیاتی نظام کی ضرورت ہے

جرمن وزیر خارجہ نے ایک بار پھر امریکی مداخلت سے پاک مالیاتی نظام کے قیام کو ضروری قرار دیا ہے۔
ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لیے یورپ کو آزاد مالیاتی نظام کی حمایت کرنا ہوگی
امریکی مداخلت سے پاک مالیاتی نظام کی ضرورت ہے
جرمن وزیر خارجہ نے ایک بار پھر امریکی مداخلت سے پاک مالیاتی نظام کے قیام کو ضروری قرار دیا ہے۔

دوئچے وولے کے مطابق وزیر خارجہ ہایکو ماس نے ویانا میں اپنے یورپی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لیے یورپ کو آزاد مالیاتی نظام کی حمایت کرنا ہوگی۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یورپ کے لیے آزاد مالیاتی نظام کے قیام کے لئے اس سے بہتر موقع کوئی نہیں ہوسکتا۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ کو آزاد مالیاتی نظام کے قیام کا جلد فیصلہ کرنا ہوگا بصورت دیگر چین ایسا مالیاتی نظام وضع کرے گا جو یورپ کے حق میں نہیں ہوگا۔ہایکو ماس نے اس سے پہلے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لیے یورپ کو امریکی مداخلت سے پاک مالیاتی نظام وضع کرنا ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcgxn9wxak9nz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ