تاریخ شائع کریں2018 27 August گھنٹہ 22:18
خبر کا کوڈ : 353788

ادلب میں کیمیائی ہتھیاریوں کے استعمال کیے جانے کا منصوبہ

شام کی جانب سے دہشت گردوں کے آخری کیمپ صوبہ ادلب کی آزادی کیلئے پوری قوت کے ساتھ کاروائی جاری ہے۔
شام کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ صوبہ ادلب میں کسی بھی قسم کے کیمیائی حملے کیلئے وائٹ ہیلمٹ نامی دہشت گرد گروپ نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے
ادلب میں کیمیائی ہتھیاریوں کے استعمال کیے جانے کا منصوبہ
شام کی جانب سے دہشت گردوں کے آخری کیمپ صوبہ ادلب کی آزادی کیلئے پوری قوت کے ساتھ کاروائی جاری ہے۔

اسی دوران کیمیائی ہتھیاریوں کے کچھ بیرونی ماہرین کی شام کے شمالی علاقوں میں آمد کی اخبار بھی سامنے آئی ہیں۔ ان ماہرین کا مقصد ادلب کے علاقے میں کیمیائی ہتھیاریوں کے استعمال کے ذریعے کسی خطرناک کاروائی کو انجام دینا ہے۔
شام کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ صوبہ ادلب میں کسی بھی قسم کے کیمیائی حملے کیلئے وائٹ ہیلمٹ نامی دہشت گرد گروپ نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روس کی ڈیفنس منسٹری نے رسمی طور پر اعلان کیا ہے کہ کیمیائی ہتھیاریوں کے استعمال کے کیلئے خصوصی بیرونی ماہرین پر مشتمل گروہ شام کے صوبہ ادلب میں پہنچ چکا ہے۔ صوبہ ادلب میں داعش، جبھہ النصرہ اور دوسرے دہشت گروہوں سے وابستہ کئی ہزار دہشت گرد موجود ہیں۔
 
گذشتہ روز روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس شام پر حملہ کیلئے تیار ہو رہے ہیں۔ امریکی سیکورٹی مشیر جان بولٹن نے جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا حملہ شام میں کسی بھی ممکنہ کیمیائی حملے کے جواب میں کیا جائے گا اور اس دفعہ شام کے خلاف کی جانے والی فوجی کاروائی گذشتہ کی نسبت زیادہ بڑی اور زیادہ سخت ہو گی۔ واضح رہے گذشتہ اور موجودہ سال مارچ کے مہینوں میں امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے شام کے خلاف میزائل حملہ کیا تھا۔ ادلب شام میں موجود دہشت گردوں کی آخری پناہ گاہ ہے۔
 


روس کی وزارت دفاع کے جنرل ایگور کلاشنکوف نے اپنے بیانیہ میں کہا ہے کہ سفید لباس میں ملبوس ایک گروپ اس وقت مکمل طور پر تیار ہے تاکہ شام کے صوبہ ادلب میں کیمیائی ہتھیاریوں کے استعمال کے فورا بعد وہاں پہنچ کر تازہ ترین تصویری رپورٹ فراہم کر سکے اور ان کو برطانیہ کی نیوز ایجنسیوں کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا دے۔
 
اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے حال ہی میں نشر ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ وائٹ ہیلمٹز نامی گروپ نے شام کے صوبہ ادلب میں اپنے کام کو وسیع بنیادیوں پر شروع کر دیا ہے۔ ادلب میں موجود بعض ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے اس بات کی تائید کی ہے کہ وائٹ ہیلمٹز نے ان علاقوں میں آٹھ عدد گاڑیوں کے ذریعے ترکی کی سرحد کے نزدیک موجود اطمہ نامی ورکشاپ سے بیرل میں موجود مواد کو کسی نامعلوم مقام کی طرف منتقل کیا ہے۔

یہ ورکشاپ کلورین بنانے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کی حفاظت پر مامور افراد کا تعلق تحریر الشام سے تھا جو جبھہ النصرہ کے زیرکنٹرول ایک مسلح گروپ ہے جبکہ جبھہ النصرہ شام میں القاعدہ کا مسلح گروپ سمجھا جاتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdjs0sjyt0k56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ