تاریخ شائع کریں2018 27 August گھنٹہ 15:34
خبر کا کوڈ : 353667

پوپ فرانسس کی کلیساں کے جرائم پر معافی کی درخواست

پوپ فرانسیس نے کیتھولیک کلیساؤں میں عوام کے خلاف ہر طرح کے جرائم کے ارتکاب پر معافی مانگی ہے۔
کیتھولیک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس نے کیتھولیک کلیساؤں میں عوام کے خلاف ہر طرح کے جرائم کے ارتکاب پر معافی مانگی ہے۔
پوپ فرانسس کی کلیساں کے جرائم پر معافی کی درخواست
کیتھولیک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس نے کیتھولیک کلیساؤں میں عوام کے خلاف ہر طرح کے جرائم کے ارتکاب پر معافی مانگی ہے۔

اے پی ٹی این کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسیس نے ڈوبلین میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کلیساؤں کے ذمہ دار عہدیداروں کی جانب سے کیتھولیک رہنماؤں کی جانب سے عورتوں اور بچوں کی ایذا رسانی کے بارے میں اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

حالانکہ ان رہنماؤں نے انصاف کرنے کا عہد و پیمان کیا تھا۔پوپ فرانسیس نے مختلف قسم کی زیادتی کے شکار بچوں اور لوگوں سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں پوپ فرانسیس نے والدین سے جدا کئے جانے والے بچوں کے ماں باپ  کو اس بات کا یقین بھی دلایا ہے کہ اپنے بچوں کی تلاش میں اگر وہ کوئی اقدم  کرتے ہیں تو وہ گناہ کے مرتکب نہیں ہوں گے جبکہ اب تک ان بچوں کی ماؤں سے کہا جاتا تھا کہ انھوں نے اپنے بچوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر کے گناہ کا ارتکاب کیا ہے۔

والدین سے علیحدہ کئے جانے والے ہزاروں بچے اب بڑے ہو چکے ہیں جو آئرلینڈ میں زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ پیدا ہونے پر ان بچوں کو زبردستی ان کی ماؤں سے جدا کر دیا جاتا تھا اور پھر ان سے بیگاری کے تحت کام لیا جاتا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjmtetauqeimz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ