تاریخ شائع کریں2018 27 August گھنٹہ 15:24
خبر کا کوڈ : 353664

روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کا اجرا ہوگیا

روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں پیر کے روز سے شروع ہو رہی ہیں۔
روس کے خلاف امریکہ کی یہ نئی پابندیاں برطانیہ میں روس کے سابق جاسوس سرگئی اسکریپال کو زہر دیئے جانے کے تعلق سے عائد کی گئی ہیں
روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کا اجرا ہوگیا
روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں پیر کے روز سے شروع ہو رہی ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے خلاف امریکہ کی یہ نئی پابندیاں برطانیہ میں روس کے سابق جاسوس سرگئی اسکریپال کو زہر دیئے جانے کے تعلق سے عائد کی گئی ہیں جن میں ٹو ان ون الیکٹرانیک وسائل اور ان کے پرزے بھی شامل ہیں۔امریکی وزارت خارجہ نے آٹھ اگست کو اسکریپال کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس درمیان امریکہ نے روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے گوداموں کا تحفظ کرنے کا الزام ایک ایسے وقت عائدکیا ہے جب  روسی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو نے  تین سال قبل کیمیائی ہتھیاروں کے اپنے گودام تباہ کر دیئے ہیں اور کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی بین الاقوامی تنظیم نے اس کی تصدیق بھی کر دی ہے۔- روسی وزیر‍ خارجہ نے کہا کہ البتہ امریکا نے اپنے کیمیائی  ہتھیاروں کو گوداموں کو ابھی تک تباہ نہیں کیا ہےاور واشنگٹن نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے گوداموں کو تباہ کرنے کا جو طریقہ کار اپنا رکھا ہے اس سے ماسکو کے لئے بہت سارے سوالات جنم لے رہے ہیں -
https://taghribnews.com/vdcg3w9wtak9n34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ