تاریخ شائع کریں2018 27 August گھنٹہ 15:14
خبر کا کوڈ : 353660

ایران اور روس باہمی اشتراک سے جدید ایٹمی پلانٹ شروع کریں گے

روس کے ساتھ نئے جوہری پلانٹ کی تعمیر کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے۔
ایران کے وزیر بجلی رضا اردکانیان نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ نئے جوہری پلانٹ کی تعمیر کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے
ایران اور روس باہمی اشتراک سے جدید ایٹمی پلانٹ شروع کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر بجلی رضا اردکانیان نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ نئے جوہری پلانٹ کی تعمیر کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر بجلی رضا اردکانیان نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ نئے جوہری پلانٹ کی تعمیر کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس منصوبے سے تقریباً 3 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ ایران کے پاس جوہری بجلی پیدا کرنے کی موجودہ صلاحیت 1 ہزار میگا واٹ ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں روس کا تعمیرکردہ ایک جوہری ری ایکٹر فعال ہے، روس کے ساتھ 2014 میں معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایران میں 8 سے زائد ری ایکٹر تعمیر کیے جانے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcce1q1x2bqpe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ