تاریخ شائع کریں2018 17 April گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 325129

مصر نے بھی شام پر حملے کی مذمت کردی

سعودی عرب نے شام پر حملے کی سلسلے میں امریکہ کو 4 ارب ڈالر کی رقم ادا کی ہے
مصری پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی نے حقیقت یاب کمیٹی کی رپورٹ سے قبل شام پر تین مغربی ممالک کے حملے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے
مصر نے بھی شام پر حملے کی مذمت کردی
مصری پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی نے ایک بیان میں شام پر تین مغربی ممالک امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کو شام پر امریکی جارحیت کی حمایت سے گریز کرنا چاہیے اور شام میں جاری کشیدگی کو روکنے کے لئے اپنا سیاسی کردار ادا کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مصری پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی نے ایک بیان میں شام پر تین مغربی ممالک امریکہ، برطانیہ اور فرانس  کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کو شام پر امریکی جارحیت کی حمایت سے گریز کرنا چاہیے اور شام میں جاری  کشیدگی کو روکنے کے لئے اپنا سیاسی کردار ادا کرنا چاہیے۔

مصری پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عرب ملک پر مغربی ممالک کی حملے کی حمایت بعض عرب حکمرانوں کی حماقت، جہالت اور نادانی کا مظہر ہے۔

مصری پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی نے حقیقت یاب کمیٹی کی رپورٹ سے قبل شام پر تین مغربی ممالک کے حملے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق شام پر امریکی حملے کی سعودی عرب، ترکی، بحرین اور قطر نے حمایت کی جبکہ روس، ایران، چین، لبنان ،اردن اور مصر نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے شام پر حملے کی سلسلے میں امریکہ کو 4 ارب ڈالر کی رقم ادا کی ہے جسے عربوں اور مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی بہت بڑی گھناؤنی سازش اور خیانت قراردیا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb5sbf9rhb58p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ