تاریخ شائع کریں2018 17 April گھنٹہ 13:55
خبر کا کوڈ : 325072

شام پر اتحادیوں کا حملہ ناکام رہا

شام پر حملے سے پہلے ضروری اطلاعات روس تک پہنچ چکی تھیں اور اسی وجہ سے شام کے مخصوص علاقوں پر حملے کے وقت کو کئی بار تبدیل بھی کیا گیا
​شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ میں عرب ممالک کی سربراہی کانفرنس کو توجہ نہیں دیتا چونکہ میرے خیال میں اس قسم کے کسی بھی اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں رہا
شام پر اتحادیوں کا حملہ ناکام رہا
حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل نے شام پر ہونے والے اتحادیوں کے حملے کو ایک ناکام حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے میزائیل حملوں نے شام میں کسی بھی چیز کو تبدیل نہیں کیا۔ 
 
تفصیلات کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ شام پر حملہ اپنی موجودگی کے اعلان سے زیادہ کچھ نہیں تھا جبکہ ٹرمپ کو علم ہو چکا ہے کہ جنگ عظیم امریکہ کیلئے نقصان دہ ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ تین ملکی اتحاد شام پر حملے کے اپنے اہداف کو حاصل نہیں کرسکا چونکہ انہوں نے شام میں کچھ بھی تبدیل نہیں کیا۔ شام پر حملے سے پہلے ضروری اطلاعات روس تک پہنچ چکی تھیں اور اسی وجہ سے شام کے مخصوص علاقوں پر حملے کے وقت کو کئی بار تبدیل بھی کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہمیں فوجی جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے لیکن شام پر ہونے والے امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے حملے کا فوجی جواب ہونا چاہیئے۔ شام پر پھینکے گئے 100 میزائیلوں میں سے 70 میزائیل شام کی فضائی دفاعی فورس نے مار گرائے اور یہ اس حملے کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ واضح سی بات ہے کہ امریکہ شام کے سیاسی حل کی طرف نہیں آنا چاہتا، اس حملے کے بعد اب سیاسی حل مزید پیچیدہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شام کے خلاف بڑی جنگ چاہتا ہے اسی لئے خلیج فارس کے عرب ممالک نے شام کے خلاف تین ملی اتحاد کو فوجی حملے کیلئے اکسایا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ میں عرب ممالک کی سربراہی کانفرنس کو توجہ نہیں دیتا چونکہ میرے خیال میں اس قسم کے کسی بھی اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں رہا۔ سعودی عرب اس طرح کے اجلاس منعقد کر کے یہ چاہتا ہے کہ خطے میں اپنی حرکتوں پر پردہ ڈال سکے۔
https://taghribnews.com/vdciywaprt1aru2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ