QR codeQR code

یمن پر سعودی جارحیت جاری/ ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید

یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے

17 Apr 2018 گھنٹہ 13:30

یمن کے محاصرے کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام کو مختلف قسم کے امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے


سعودی عرب کے تازہ ترین وحشیانہ ہوائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید ہوگئے شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں.

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اوریمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے تازہ ترین وحشیانہ ہوائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید ہوگئے شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی کارروائیاں بھی جاری ہیں اور یمن کے الجوف صوبے کے المتون، الغیل اورالمصلوب علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران کئی سعودی آلہ کار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ اسی طرح یمن کی فوج اورعوامی رضا کار فورسز کی صوبہ الجوف کے السلان، نوبه صابراورکبری الباحث علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کئی سعودی آلہ کار فرار کر گئے اور بھاری مقدار میں جنگی ساز و سامان یمنی فورسز کے ہاتھ لگا۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

یمن کے محاصرے کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام کو مختلف قسم کے امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 325065

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/325065/یمن-پر-سعودی-جارحیت-جاری-ایک-ہی-خاندان-کے-6-افراد-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com