تاریخ شائع کریں2018 16 April گھنٹہ 17:03
خبر کا کوڈ : 324989

مغرب نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر جارحیت کی

شامی حکومت اور ان کے حامی شام میں دہشتگردوں کو مکمل خاتمے تک اپنی تمام جد و جہد کو جاری رکھیں گے
اس سے پہلے شام میں دہشتگردوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 7 اپریل کو دوما کے علاقے میں حکومت کی جانب سے کیمیائی حملہ کیا گیا ہے تاہم دمشق حکومت نے اس مبینہ حملے میں کسی بھی مداخلت کو مسترد کردیا
مغرب نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر جارحیت کی
ایران میں تعینات شام کے سفیر نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مشرقی غوطہ میں دہشتگردوں اور تکفیریوں کی شرمناک شکست کے بعد مغرب نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر جارحیت کی.

تہران میں شامی سفارتخانے کے مطابق، 'عدنان محمود' نے مزید کہا کہ شام کے خلاف مغربی جارحیت کی بربریت اور سامراجی اقدامات کی علامت ہے اور یہ عالمی قوانین کے خلاف اور انسانیت سے دور اقدام ہے.

عدنان محمود نے کہا کہ شامی حکومت اور ان کے حامی شام میں دہشتگردوں کو مکمل خاتمے تک اپنی تمام جدوجہد کو جاری رکھیں کے.

یاد رہے کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتہ برطانیہ اور فرانس کی مدد سے شام پر حملہ کر دیا. میزائل حملوں کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی جانب سے نام نہاد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو جواز بنایا.

اس سے پہلے شام میں دہشتگردوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 7 اپریل کو دوما کے علاقے میں حکومت کی جانب سے کیمیائی حملہ کیا گیا ہے تاہم دمشق حکومت نے اس مبینہ حملے میں کسی بھی مداخلت کو مسترد کردیا.
https://taghribnews.com/vdceve8xojh8woi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ