تاریخ شائع کریں2018 16 April گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 324938

کرم ایجنسی میں حملے میں شہداء کی تعداد 5 ہوگئی

فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور بھی مارے گئے
قبائلی عمائدین، ایم این اے ساجد طوری، پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر اور انتظامیہ کے دیگر اہلکار بھی سرحد پر موجود ہیں اور وہاں افغان حکام کے ساتھ لاشوں کی حوالگی کے متعلق بات چیت کا سلسلہ جاری ہے
کرم ایجنسی میں حملے میں شہداء کی تعداد 5 ہوگئی
کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کی جانب سے حملے میں شہداء کی تعداد 5 ہوگئی ہے، جبکہ 12 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ کرم ایجنسی سے منتخب رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے اس حوالے سے بتایا کہ حملے میں فورسز کے 5 اہلکار شہید جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب قبائلی عمائدین، ایم این اے ساجد طوری، پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر اور انتظامیہ کے دیگر اہلکار بھی سرحد پر موجود ہیں اور وہاں افغان حکام کے ساتھ لاشوں کی حوالگی کے متعلق بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcip5apvt1ar32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ