تاریخ شائع کریں۲۷ فروردين ۱۳۹۷ گھنٹہ ۰:۲۲
خبر کا کوڈ : 324848

غوطہ شرقی کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کردیا گیا

اتحادیوں کے بزدلانہ میزائل حملوں کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
شامی فوج کے جوانوں نے دمشق کے نواحی علاقے غوطہ شرقی کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کردیا ہے۔
غوطہ شرقی کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کردیا گیا
شامی فوج کے جوانوں نے دمشق کے نواحی علاقے غوطہ شرقی کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کردیا ہے۔

دمشق میں شامی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ صوبہ ریف دمشق کے غوطہ شرقی ریجن کے تمام شہری اور دیہی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

بیان کے مطابق فوج کی انجینیئرنگ کور کے جوان علاقے کو بارودی سرنگوں سے پاک اور سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے میں مصروف ہیں۔

شامی فوج کے جاری کردہ بیان میں عام شہریوں کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے بزدلانہ میزائل حملوں کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس