تاریخ شائع کریں2018 14 April گھنٹہ 14:22
خبر کا کوڈ : 324570

امریکی صدر دنیا کے لئے ہٹلر ثانی بن گئے ہیں:روس

امریکہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے، اور امریکہ کو کسی نہ کسی قسم کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا:روس
امریکی صدر دنیا کے لئے ہٹلر ثانی بن گئے ہیں:روس
شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں پر عالمی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق روس نے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے، امریکی صدر دنیا کے لئے ہٹلر ثانی بن گئے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین دفاعی کمیٹی ڈوما کہتے ہیں کہ ٹرمپ اور ہٹلر ایک ہیں، بلکہ ٹرمپ ہٹلر ثانی ہیں اور وہ دنیا کے لئے ہٹلر ثانی بن گئے ہیں۔

روس کا کہنا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور شام پر امریکی اتحاد کا حملہ کھلی جارحیت ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے مقامی وقت کے مطابق آج صبح 4 بجے شام پر میزائل حملہ کیا۔ جس پر عالمی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے شام پر حملے کے بعد روس کا کہنا ہے کہ حملہ کھلی جارحیت ہے، امریکہ کو کسی نہ کسی قسم کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا۔ روس کے ڈپٹی چیئرمین دفاعی کمیٹی ڈوما کا کہنا ہے ٹرمپ اور ہٹلر ایک سے ہیں، بلکہ ٹرمپ ہٹلر ثانی ہیں۔

امریکہ میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدترین خدشات حقیقت کا روپ لے رہے ہیں، ایسے اقدامات نتائج کے بغیر نہیں جانے دیں گے، روسی صدر کی بے عزتی کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے شام پر حملہ ایسے وقت میں کیا ہے، جب شام میں پرامن مستقبل کا امکان تھا۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گرتیرس نے کہا ہے کہ سرد جنگ کا آغاز پھر ہوگیا ہے۔

حملے کے اعلان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلیکن اور ڈیموکریٹ ارکان کی جانب سے امریکی کانگریس سے بغیر مشورے کے حملے کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ڈیموکریٹک سینیٹر ٹم کین نے اسے غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے مسٹر ٹرمپ کو ایران اور شمالی کوریا پر بمباری کے لئے حوصلہ افزائی ملے گی۔ کانگریس کے ریپبلیکن رکن تھامس میسی نے بھی اسے غیر آئینی قرار دیا۔ واشنگٹن ڈی سی میں شام میں حملے کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا، شام کے صدر بشار الاسد نے امریکہ اور اس کے دو اتحادیوں کی جانب سے شام پر حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdca0ynew49num1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ