تاریخ شائع کریں2018 13 April گھنٹہ 14:57
خبر کا کوڈ : 324454

ایران کا میزائلی پروگرام دفاع کے لئے ہے اور یہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے:بہرام قاسمی

میزائلی پروگرام ایران کا اندرونی موضوع ہے،
فرانس کے حکام کو اپنے عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی ترسیل کی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئیے:بہرام قاسمی
ایران کا میزائلی پروگرام دفاع کے لئے ہے اور یہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے:بہرام قاسمی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فرانسیسی حکام کو سعودی عرب کے نا تجربہ کار اور جنگ پسند ولیعہد کی مہم جوئی سے متاثر نہیں ہونا چاہیے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کل فرانس اور سعودی عرب کے مشترکہ بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس جو خود 1+5 کا رکن ہے اس سے یہ توقع نہیں رکھی جاتی کہ وہ سعودی عرب کے جھوٹے اور تکراری الزامات اور دعووں میں آجائے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شروع سے ہی جوہری معاہدے کی مخالفت میں بیانات دے رہا تھا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فرانس اور سعودی عرب کے مشترکہ بیان میں ہونے والے دعووں کے بر خلاف ایران، علاقے میں قیام امن اور دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کی اور مذاکرات اور گفتگو کو مغربی ایشیا کے علاقے میں امن و آشتی کے لئے واحد راستہ قرار دیتا ہے۔

بہرام قاسمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ میزائلی پروگرام ایران کا اندرونی موضوع ہے، کہا کہ فرانس کے حکام بخوبی جانتے ہیں کہ ایران کا میزائلی پروگرام دفاع کے لئے ہے اور یہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسی طرح فرانس اور سعودی عرب کے مشترکہ بیان میں علاقے کے بعض ملکوں اور گروہوں کے لئے ایران کی جانب سے ہتھیاروں کی ترسیل کے دعوے کو ایک بار پھر مسترد کیا۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ فرانس کے حکام کو اپنے عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی ترسیل کی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئیے اس لئے کہ ان ہتھیاروں سے سعودی حکام یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کا خون بہا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbsabfarhb5ap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ