تاریخ شائع کریں2018 9 April گھنٹہ 22:23
خبر کا کوڈ : 323651

دوما میں شامی فوج کی قابل دید پیشقدمی

دہشتگرد گروہ جیش الاسلام دوما میں نابودی کی حالت میں ہے
جب بھی شام کی فوج دہشتگردوں کے ساتھ جنگ میں پیشقدمی کرتی ہے دہشت گردوں کو بچانے کے لئے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بہانہ سامنے لایا جاتا ہے۔
دوما میں شامی فوج کی قابل دید پیشقدمی
شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے غوطہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی منصوبہ بندی پہلے سے ہی کی ہوئی تھی، ہمارے پاس اس بارے میں مصدقہ اطلاعات موجود تھیں اور ہم نے اس امکان کے بارے میں خبردار بھی کیا تھا۔

شامی حکومت کے ایک ذمہ دار نے سانا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی شام کی فوج دہشتگردوں کے ساتھ جنگ میں پیشقدمی کرتی ہے تو دوما میں موجود دہشت گردوں کو بچانے کے لئے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بہانہ سامنے لایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا سناریو سوائے ان حکومتوں کے جو عام شہریوں کے خون اور شام میں دہشت گردی کی حمایت کے ذریعے تجارت کرتے ہیں، کے علاوہ کسی کے لئے قابل یقین نہیں ہے۔ شامی کی وزارت خارجہ سے وابستہ ذریعے کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے غوطہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی منصوبہ بندی پہلے سے کی ہوئی تھی، اس بارے میں ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات موجود تھیں اور حکومت شام نے اس حملے کے امکان کے بارے میں خبردار بھی کیا تھا۔

شامی مسائل کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق دوما میں شامی فوج کی قابل دید پیشقدمی اور جنگ میں اپنی شکست سے فرار کی غرض سے یہ کیمیائی حملے دہشتگرد گروہ جیش الاسلام کے ذریعے انجام پائے ہیں۔ دہشت گرد عناصر نے دمشق میں مشرقی غوطہ کے علاقے دوما میں شام کی فوج کی پیشقدمی، اپنی شکست سے بچنے اور دہشت گردوں کی نجات کے لئے، ایک مرتبہ پھر عام شہریوں کے قتل عام کا سناریو اجراء اور کیمیکل حملوں کو انجام دیا اور حسب توقع شام کی حکومت پر اس کا الزام لگایا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے دمشق کی جانب سے مشرقی غوطہ کے علاقے دوما میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ روس کے اس انتباہ کے بعد کہ دہشتگرد مشرقی غوطہ کے علاقہ دوما میں کیمیکل حملے کا ارادہ رکھتے ہیں، اتوار کے دن یہ سانحہ پیش آیا۔ اتوار کے دن اعلان کیا گیا کہ اس کیمیائی حملے میں اب تک 150 عام شہری جاں بحق اور سینکڑوں شہری زخمی ہوئے ہیں۔

شام کی حکومت سے وابستہ ایک سرکاری ذریعے نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ جیش الاسلام دوما میں نابودی کی حالت میں ہے، لیکن ان سے وابستہ میڈیا کیمیائی حملے سے متعلق جعلی خبروں کے ذریعے اس کوشش میں ہے کہ شام کی فوج کی پیشقدمی میں روکاوٹ ڈالے۔ اس ذریعے کا کہنا تھا کہ شامی فوج جو دوما اور مشرقی غوطہ میں تیزی کے ساتھ پیشقدمی کر رہی ہے، اسے کسی قسم کے کیمیائی مادوں کی ضرورت نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjitetvuqe8mz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ