تاریخ شائع کریں2018 7 April گھنٹہ 01:11
خبر کا کوڈ : 323051

ایران امریکی عزائم کا مقابلہ کرنے والا واحد اسلامی ملک ہے

9/11 کے بعد مشرق وسطی ممالک کا ایک نیا نقشہ تخلیق کرنے کی سازش کی گئی
سعودی عرب اب امریکہ کا ایک قریبی شراکت دار بن چکا ہے:شیریں مزاری
ایران امریکی عزائم کا مقابلہ کرنے والا واحد اسلامی ملک ہے
پاکستانی رکن پارلیمںٹ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران واحد اسلامی ملک ہے جو کہ امریکی عزائم کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے.

یہ بات شیریں مزاری نے اسلام آباد پالیسی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے پاکستان اور مغربی ایشیا میں سیکورٹی کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

شیریں مزاری نے کہا کہ 9/11 کے واقعے کے بعد ایک نئی سکیم منظر عام پر آئی اور مشرق وسطی بالخصوص عرب ممالک کا ایک نیا نقشہ تخلیق کرنے کی سازش کی گئی.

شیریں مزاری نے کہا کہ ان سب سازشوں میں اسلامی جمہوریہ ایران واحد ایسا اسلامی ملک ہے جو کہ امریکی عزائم کے خلاف ڈٹ کر کھڑا رہا ہے.

انہوں نے حالیہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اب امریکہ کا ایک قریبی شراکت دار بن چکا ہے اور اب سعودی فضائی حدود سے ناجائز صہیونی ریاست کی پروزیں سفر کریں گی.

اس موقع پر انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان کی جانب سے یمن کے حوالے سے قرارداد بھی اب سعودی قیادت میں فوجی اتحاد کے قیام کے بعد نظرانداز کی جا رہی ہے.
https://taghribnews.com/vdcdks0sfyt0xz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ