تاریخ شائع کریں2018 7 April گھنٹہ 00:58
خبر کا کوڈ : 323049

سعودی عرب اپنے مفادات کی خاطر اسرائیل جیسی غاصب اور جعلی ریاست سے بھی ہاتھ ملانے پر تیار ہے:بہرام قاسمی

سعودی عرب اپنے مفادات کی خاطر اسرائیل جیسی غاصب اور جعلی ریاست سے بھی ہاتھ ملانے پر تیار ہے:بہرام قاسمی
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کی حالیہ پالیسیوں کو افسوسناک المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسا اسلامی ملک جو بڑے دعوے کرتا ہے وہ اپنے مفادات کی خاطر اسرائیل جیسی غاصب اور جعلی ریاست سے بھی ہاتھ ملانے پر تیار ہے.

بہرام قاسمی نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے منفی سوچ رکھنے والے ولیعہد کے امریکی جریدے ٹائم کے ساتھ گفتگو میں ایران مخالف بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا.

سعودی ولی عہد نے اس انٹریو میں اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کو سعودی عرب اور ناجائز صہیونی ریاست کا مشترکہ دشمن قرار دیا.

ایرانی ترجمان نے اس پر کہا کہ سعودی ولیعہد کا جارحانہ رویہ ہر حد پار کرچکا ہے اور اس سے سعودی ولیعہد لاعلاج اور اعصابی بیمار بنے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولیعہد اپنے خاندان کے افراد کے درمیان سے مزید طاقت حاصل کرنے بالخصوص امریکہ اور صہیونیوں کو خوش کرنے کے لئے کوئی بھی مضحکہ خیز اور شرمناک بات کرنے کے لئے تیار ہے.

بہرام قاسمی نے انتباہ کیا ہے کہ حالیہ برسوں میں اسلامی ممالک میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے فروغ بالخصوص داعش کی تشکیل کا اصل مقصد عالم اسلام میں خلفشار پیدا کرنا، مسئلہ فلسطین کو ختم اور ناجائز صہیونی ریاست کو تحفظ کرنے کے لئے ہے.
https://taghribnews.com/vdcayeneo49nuw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ