QR codeQR code

ممبئی میں کم از کم 35 ہزار کسانوں کا احتجاج

کسان مہاراشٹر سے گزشتہ پانچ دنوں میں 180 کلومیٹر پیدل مارچ کرکے یہاں پہنچے

13 Mar 2018 گھنٹہ 16:10

قبائلی کاشت کاروں سمیت کسان دستہ نے مکمل قرض معافی اور کسانوں کے آدیواسی زمین کی منتقلی کے مطالبے کے لئے آج ودھان سبھا کا گھیراؤ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے


بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ناسک ضلع سے گزشتہ پانچ دنوں سے 180 کلومیٹر تک پیدل مارچ کرنے کے بعد ممبئی کی راجدھانی شہر میں کم از کم 35 ہزار کسان موجود ہیں، جو حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کر رہے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے تیاری کی ہے اور شہر میں جام سے بچنے کے لئے ایک ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ احتجاجی مقام پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

آل انڈیا کسان سبھا (اے آئی کے ایس) کی قیادت میں قبائلی کاشت کاروں سمیت کسان دستہ نے مکمل قرض معافی اور کسانوں کے آدیواسی زمین کی منتقلی کے مطالبے کے لئے آج ودھان سبھا کا گھیراؤ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو برسوں سے التوا میں پڑا ہوا ہے۔ بڑی تعداد میں آدیواسیوں نے تحریک میں شمولیت کی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 318006

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/318006/ممبئی-میں-کم-35-ہزار-کسانوں-کا-احتجاج

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com