QR codeQR code

پاکستان کے آرمی چیف سے ایرانی وزیرِخارجہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی

13 Mar 2018 گھنٹہ 14:12


پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور  پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیرِخارجہ نے پاک فوج کی جانب سے ایران بارڈر پر سیکیوٹی کے بہترین انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن مغربی ایشیا کےساتھ وسیع بنیادوں پرتعاون پر منحصر ہے۔


خبر کا کوڈ: 317945

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/317945/آرمی-چیف-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-سے-ایرانی-وزیر-خارجہ-جواد-ظریف-نے-جی-ایچ-کیو-راولپنڈی-میں-ملاقات-کی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com