تاریخ شائع کریں2018 12 March گھنٹہ 09:46
خبر کا کوڈ : 317599

ترک کمپنی باشاران کے مالک کا طیارہ ایران میں گر کر تباہ

حادثے میں کمپنی کے مالک کی بیٹی اپنی دیگر ساتھیوں سمیت جاں بحق
ایرانی ریاستی ٹیلی ویژن نے ملک کی ہنگامی انتظامی تنظیم کے ترجمان مجتبیٰ خلدی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جہاز شہر کرد میں پہاڑ سے ٹکرایا اور تباہ ہوگیا، شہر کرد دارالحکومت تہران کے جنوب میں 370 کلومیٹر دور واقع ہے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں
ترک کمپنی باشاران کے مالک کا طیارہ ایران میں گر کر تباہ
ترکی کا شارجہ سے استنبول جانے والا نجی طیارہ ایران میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں11افراد جاں بحق ہو گئے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ترکی کا شارجہ سے استنبول جانے والا ایک نجی طیارہ ایران کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق شارجہ سے استنبول جانے والی پرواز کو ایران کے جنوب مغربی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ترکی کی معروف کمپنی باشاران کے مالک کا نجی جہاز تھا جس میں انکی بیٹی اپنی ساتھیوں سمیت شارجہ سے استنبول جارہی تھیں، حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے جو سب کی سب خواتین تھین جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

حادثہ جہاز کے انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔ مقامی افراد نے طیارہ گرنے کے فورا بعد ہی جائے حادثہ پہنچ کر طیارے کی آگ بجھائی اور جلی ہوئی لاشوں کو باہر نکالا۔ 

ایرانی ریاستی ٹیلی ویژن نے ملک کی ہنگامی انتظامی تنظیم کے ترجمان مجتبیٰ خلدی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جہاز شہر کرد میں پہاڑ سے ٹکرایا اور تباہ ہوگیا، شہر کرد دارالحکومت تہران کے جنوب میں 370 کلومیٹر دور واقع ہے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔

جائے حادثہ کے قریب واقع گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے سے پہلے انھوں نے جہاز کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔

 
https://taghribnews.com/vdcdn50snyt0fk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ